Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بشام میں 4 بیٹے 90 سالہ بزرگ والد کیلیے دلہن لے آئے

بشام(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے شہر بشام میں چار بیٹے اپنے 90 سالہ بزرگ والد کیلیے دلہن گھر لے آئے۔

چار بیٹوں نے بزرگ والد کی خواہش پر ان کی شادی کروا دی، شادی کی تقریب میں نواسے، پوتے، پوتیاں اور علاقے کے لوگوں نے شرکت کی۔

مولانا سیف اللہ کی عمر 90 سال ہے چار بیٹوں نے والد کیلیے دلہن تلاش کی۔ دولہے میاں کے نکاح کا حق مہر ایک تولہ سونار کھا گیا۔

یہ واقعہ سننے میں چونکا دینے والا، دلچسپ اور کسی حد تک غیر معمولی لگتا ہے، خاص طور پر ہمارے معاشرتی رویوں اور روایتی خیالات کے تناظر میں۔

عمومی طور پر لوگ یہ توقع نہیں رکھتے کہ 90 سال کی عمر میں کوئی شخص دوبارہ شادی کرے گا اور وہ بھی اپنے بیٹوں کی مدد سے، اس میں بیٹوں کی طرف سے والد کی خوشی کا احترام کرنے کا جذبہ نظر آتا ہے۔
مزیدپڑھیں:بجلی کے صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے اچھی خبر

یہ بھی پڑھیں