Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پاکستان کے ہاتھوں شرمندگی اٹھانے کے بعد بھارت نے اپنالڑاکا طیارہ بنانے کی تیاری پکڑ لی ، تفصیل جانئے

پاکستان کے ساتھ حالیہ تنازع میں اپنے 6 لڑاکا طیارے گنوانے اور پاک فضائیہ کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد مودی حکومت نے اب مقامی سطح پر جدید ففتھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ بنانے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ففتھ جنریشن کے ایڈوانس میڈیم کامبیٹ ائیرکرافٹ (اے ایم سی اے) کا پروٹوٹائمپ تیار کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ طیارے ڈیزائن کرنے والی بھارت کی سرکاری ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) اس منصوبے پر کام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں