Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے سے تباہی مچ گئی،درجن بھر افراد زخمی

گھر میں یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے سے تباہی مچ گئی ، حادثے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع خیرپور کے علاقے گلشن رحیم کالونی میں گھر میں یو پی ایس کی بیٹری پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو نے فوری پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور زخمی افرادکو اسپتال منتقل کردیا۔
یاد رہے ایک ایسا ہی واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی میں پیش آیا تھا، جہاں ایک گھر میں بیٹری پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں میاں بیوی اور 2بچے شامل تھے تاہم زخمیوں کی شناخت عارف45سالہ،نازیہ، اور 2بچے ہینری 5سالہ اور وینیسر 8سالہ کے نام سے ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں