Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان کیلئے اہم خبرآگئی

نئے مالی سال میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی رجسٹریشن فیس بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے رجسٹریشن فیس میں اضافے کی تجاویز مرتب کر لیں، جن میں ایک ہزار سی سی تک کار کی رجسٹریشن فیس 1200 سے بڑھا کر 5000 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ایک ہزارسی سی سے 1800 سی سی تک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 2000 سے 11000، 1800 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 3000 سے بڑھا کر 22000 کرنے کی تجویز ہے۔
ایچ ٹی وی کی رجسٹریشن فیس بھی 4000 روپے سے بڑھا کر 11000 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں