Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بغیر ثبوت چالان نہیں ہونگے، ٹریفک وارڈنز کی وردی کیساتھ باڈی کیمرے منسلک

لاہور(ویب ڈیسک ) سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کی وردی کے ساتھ کیمرے منسلک کر دیئے گئے، بغیر ثبوت چالان نہیں ہونگے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کی یونیفارم کے ساتھ باڈی کیمرے لگائے جانے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے، ابتداء میں مال روڈ پر تعینات ٹریفک وارڈنز کو باڈی کیمز لگائے گئے ہیں ۔

ڈاکٹر اطہر وحیدکا کہنا ہے کہ باڈی کیمرے لگانے کا مقصد ڈیوٹی کے دوران چالان کرتے ھوئے مکمل ثبوت رکھنا ہے،دوران ڈیوٹی کار سرکار میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی میں ان کیمروں کی ویڈیو مددگار ثابت ہونگی۔

سی ٹی او لاہور نے کہا کہ باڈی کیمروں کی مدد سے سڑکوں پر احتجاج، جلوس اور دیگر مسائل کا جائزہ بھی لیا جا سکتا ہے،وردی سے منسلک کیمرے سڑک پرہونے والے کسی بھی واقعے اور جرائم کے خلاف ثبوت میں معاون و مددگار ثابت ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ یونیفارم سے منسلک کیمروں کی مدد سے ٹریفک سٹاف کی ڈیوٹی پوزیشن کے بارہ میں بھی فوری آگاہی ملے گی۔جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ یونیفارم سے منسلک یہ کیمرے انسانی رویوں میں مثبت تبدیلی کا باعث بنیں گے۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی فضائی حدود کی بندش،ایئرانڈیا اربوں کے نقصان پر چیخ اٹھی

یہ بھی پڑھیں