Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

شیخ رشید کی مویشی منڈی آمد،قربانی کیلئے2اونٹ خرید لیے

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد عیدالاضحیٰ کی تیاریوں کے سلسلے میں راولپنڈی کی مویشی منڈی پہنچے، جہاں انہوں نے قربانی کے لیے دو اونٹ خریدے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے حسبِ روایت اس سال بھی اونٹ کی قربانی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی انہوں نے اونٹ کی قربانی دی تھی، جسے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی تھی۔

مویشی منڈی میں موجود افراد نے شیخ رشید کی آمد پر دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ سابق وفاقی وزیر نے مختصر وقت قیام کے بعد جانور خریدے اور واپس روانہ ہو گئے۔

شیخ رشید کی جانب سے ہر سال قربانی میں حصہ لینے کی روایت برقرار ہے اور ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ عیدالاضحیٰ سادگی اور مذہبی جوش و جذبے سے منانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:نقدی اور سونے پرٹیکس لگانے کی تجاویز مسترد،ڈیجیٹل سروسز پر ٹیکس کی اجازت

یہ بھی پڑھیں