Search
Close this search box.
جمعه ,24 جولائی ,2026ء

’’ میرا مقام بیت الخلا صاف کرنے والوں سے بھی نیچے ہے ، میں تو ۔۔‘‘ سہیل وڑائچ نے آخر کار خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اداکارہ و گلوکارہ فضا علی کو سینئر صحافی سہیل وڑائچ سے متعلق متنازع بات کرنے پر تنقید کا سامنا ہے تاہم اب سینئر صحافی نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے زبردست جواب دیدیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فضا علی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام’ آن دا فرنٹ‘‘ میں شرکت کی، جہاں میزبان کامران شاہد کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پروگرام میں موجود شخصیات کے متبادل پیشے کا ’’تفریحی انداز‘‘ میں ذکر کیا۔تاہم، فضا علی کا صحافی سہیل وڑائچ سے متعلق بیان سب سے زیادہ متنازع ثابت ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ’’وڑائچ صاحب پہلے تو معذرت، سچ بولنا میرا ٹاسک ہے، مجبوری ہے، آپ کسی ریسٹورنٹ یا بیرون ملک کسی واش روم کے سویپر ہوتے،کیوں ہوتے؟ یہ سوال ہے ، کیونکہ جتنی بھی عورتیں ہیں، ان کے واش روم میں یہ ضرور گئے ہیں، ہمیں تو یہ دکھایاگیا کہ یہ واش روم میں گئے ہیں، اندر اگر تپڑی لگا کر آئے ہوں یا دوائی ڈال کر، ہمیں کیا پتہ ، وہ چیز تو ہمیں نہیں دکھاتے ‘‘۔


اداکارہ فضا علی کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیاہے جس کے جواب میں سہیل وڑائچ نے اپنا مؤقف جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میرا مقام بیت الخلاء صاف کرنے والوں سے بھی نیچے ہے؛ میں تو گلیوں کی خاک ہوں، جیسا کہ میاں محمد بخش نے خود کو ’’گلیاں دا روڑا کوڑا‘‘کہا۔ میرے نزدیک بیت الخلا ءصاف کرنا کوئی توہین نہیں، بلکہ دوسروں کی گندگی صاف کرنا ایک عظیم خدمت ہے۔‘‘

فضا علی کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس کے بعد انہیں کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ایک صارف نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ سہیل وڑائچ ایک اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں، خاتون ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ جو منہ میں آئے بولتی جائیں۔
مزیدپڑھیں:اداکارہ ہانیہ عامر نے حج کی سعادت حاصل کرلی

یہ بھی پڑھیں