Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ٹیکس چوری کرنے والوں کیلئے بری خبر

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والوں کا موثر احتساب کیا جائے گا، ہم ایک ایسا مضبوط اور ڈیجیٹل ٹیکس کا نظام متعارف کروا رہے ہیں جو ٹیکس چوری کا راستہ روکے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت کے گریڈ ایک تا 22 کے ملازمین کی تنخواہ میں دس فیصد اضافہ کیا جارہا ہے، ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن میں سات فیصد اضافے کی تجویز ہے۔
بجٹ سیشن ؛ اجلاس شروع؛ وزیر خزانہ بجٹ پیش کررہے ہیں
محمد اورنگزیب نے کہا کہ دو اور تین پہیوں کی گاڑی کے فروغ کے لیے نئی الیکٹریکل وہیکل پالیسی متعارف کروائی ہے۔ اس پالیسی کا مقصد پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں کے بجائے الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پالیسی کے تحت گاڑیوں کی تیاری اور فروخت کو فروغ دینے کے لیے ایک لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں