Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بڑی سہولت ختم ! بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے اہم خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بجٹ آتے ہی بجلی صارفین کو دی جانے والی بڑی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین کو دی جانے والی سہولت سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈاک خانوں میں بجلی بل جمع کرانے کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یکم جولائی سے بجلی بل ڈاکخانوں میں جمع نہیں ہوسکیں گے۔

اس حوالے سے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے پاکستان پوسٹ کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئیسکو کی جانب سے پاکستان پوسٹ کو خط لکھ دیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ اقدام کا مقصد وصولیوں کے نظام کا ڈیجیٹائز کرنا ہے بل وصولیوں کا نظام مینوئل سے ڈیجیٹل کلیکشن پرمنتقل کیاجارہاہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ فیصلے کا مقصد نقد کیش سے ہونے والی وصولیوں میں نقصانات کو کم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں : اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات بھیجنے کا نیا ریکارڈ بنادیا

یہ بھی پڑھیں