اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نادرا نے شہریوں کو اُن کی دہلیز پرسروس فراہم کرنے کیلئے موبائل رجسٹریشن وین کا شیڈول جاری کردیا ۔
آئندہ ہفتے پانچ مختلف مقامات پر موجود نادرا موبائل رجسٹریشن وین سے شہری شناختی دستاویزات تیار کرواسکیں گے۔
17 جون کو ٹاون شپ میں نادرا موبائل رجسٹریشن وین لگائی جائے گئی، جبکہ 19 سے 20 جون تک مرغزار کالونی، 16تا 18 تک مزنگ ٹیچنک ہسپتال میں وین لگائی جائے گئی۔ اسکے علاوہ 18 جون کو موہلنوال میں موبائل رجسٹریشن وین لگائی جائے گئی۔
ڈائریکٹر جنرل لاہور ریجن نادرا کی ہدایت پر نادرا موبائل رجسٹریشن وین صبح 8.30 سے شام 4.30 تک اپریشنل رہے گئی۔
شہری موبائل وین سے اپنی شناختی دستاویزات باآسانی بنوا سکیں گئے۔
مزیدپڑھیں:اداکارہ عنایہ خان اور افغان کرکٹر راشد خان میں کیا چل رہا ہے؟ مداح حیران
