سینٹرل جیل بنوں میں قیدی نے خود کشی کرلی تاہم قیدی کی خود کشی کے اقدام کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بنوں کی سینٹرل جیل میں قیدی نے خود کشی کرلی۔ بنوں سینٹرل جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیدی نے گھر والوں کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور جیل پی سی او سے نکلنے کے بعد خود کشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قیدی کی خودکشی کے اقدام کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں، مقتول قیدی کا تعلق پارا چنار سے ہے۔