لاہور(نیوز ڈیسک)شہر میں کار کے دیوانوں کیلئےزبردست آفر,ٹویوٹا کینٹ موٹرز نے 3روزہ کار میلے کا انعقاد کیاہے.
میلے کے دوسرے روز شہریوں کی بڑی تعداد کار میلے میں شریک ہوئی،ٹویوٹا ٹاؤن شپ اور سہارا موٹرز کی گاڑیاں بھی نمائش میں شامل ہیں،نئی، استعمال شدہ اور تصدیق شدہ ٹویوٹا گاڑیوں پر سپیشل آفرز موجود ہیں،پچاس سے زیادہ سرٹیفائیڈ ٹویوٹا گاڑیاں خریداروں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
پرانی گاڑی تبدیل کرنے کی آفر سے صارفین نئی یا سرٹیفائیڈ گاڑی لے سکیں گے،کار میلے میں صارفین کیلئےمفت انجن آئل چینج ،ٹیوننگ کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔
سی ای او شیخ نسیم کا کہنا تھا کہ ہمارامقصد صرف گاڑیاں بیچنا نہیں، آپ کو شاندار تجربہ دینا ہے۔
گاہکوں کا کہنا تھا کہ بہت اچھا ایونٹ ہے کل ایک گاڑی پسند آئی آج خریدنے آئے ہیں ،ایسی تقریبات خوش آئند جہاں صارفین کو بہتر گاڑی مل جاتی ہے۔
مزیدپڑھیں:قلات کے علاقے منگوچر میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی


