Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

نامعلوم افرادکی فائرنگ ،سابق وزیراعلیٰ‌کابیٹا قتل

خضدار(نیوز ڈیسک)خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نصیرمینگل کا بیٹا جاں بحق جبکہ پوتا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق خضدار کے پہاڑی علاقے اڑینجی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سابق وزیراعلیٰ نصیرمینگل کے بیٹے عطاء الرحمن مینگل کو قتل جبکہ پوتے کو زخمی کردیا۔

ڈی سی خضدار کے مطابق مقتول قبائلی رہنماء عطاء الرحمن مینگل بیٹے مطیع الرحمان کے ہمراہ شکار پر گئے تھے، جہاں 30 سے زائد مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی۔

مقتول عطاالرحمان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر محمد نصیر مینگل کے بیٹے اور جھالاوان عوامی پینل کے رہنماء میر شفیق الرحمن مینگل کے بھائی تھے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ میرعطاء الرحمن مینگل پر دہشتگردوں کا حملہ بزدلانہ اور قابل مذمت ہے، حکومت بلوچستان واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گی، بلوچستان کے عوام اور حکومت دہشتگردی کیخلاف یکجہتی سے کھڑے ہیں۔
مزیدپڑھیں:امریکہ کی ایران کو سخت وارننگ،امریکی وزیر دفاع نے بڑے حملے کی دھمکی دیدی

یہ بھی پڑھیں