Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

9 اور 10 محرم تعطیلات: نادرا کی جانب سے اہم اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یوم عاشورہ پر حکومت پاکستان نے 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، اسی مناسبت سے نادار کے تمام دفاتر بند رہیں گے۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 5 اور 6 جولائی 2025 بروز ہفتہ اور اتوار نادرا کے تمام سینٹرز بند رہیں گے، نادرا نے مزید بتایا کہ 24 گھنٹے کام کرنے والے دفاتر 4 اور 5 جولائی کی درمیان شب 12 بجے سے بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ نادرا کے 24 گھنٹے کام کرنے والے تمام دفاتر 6 اور 7 جولائی کی درمیان شب 12 بجے تک بند رہیں گے۔

نادرا کے مطابق اس دوران ادارے کی خدمات پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے دستیاب ہونگی، صارفین اس سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:اجرک والی نئی نمبر پلیٹ آن لائن کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ طریقہ کار سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں