Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

اہم وزارتوں کے سیکرٹریز نجی شعبے سے بھرتی کرنے کا فیصلہ ، اشتہار جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے اہم وزارتوں کے سیکرٹریز نجی شعبے سے بھرتی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اشتہارجاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت بیوروکریسی کی کارکردگی سے مایوس ہیں اور اہم وزارتوں کے سیکرٹریز نجی شعبے سے بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وفاقی سیکرٹریز، ٹیکنیکل ایڈوائزرز اور اداروں کے سربراہان نجی شعبے سے بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس حوالے سے حکومت نے نجی شعبے سے بھرتیوں کے لیے اشتہارجاری کر دیا ہے۔

پہلے مرحلے میں سات اہم وزارتوں کے لیے سیکریٹریز کی خدمات نجی شعبے سے لی جائیں گی، جن میں وزارتِ خزانہ، پٹرولیم، پاور، صنعت و پیدوار ، وزارت فوڈسیکیورٹی،منصوبہ بندی و ترقی کے سیکریٹریز شامل ہوں گے۔

اعلی عہدوں پر تعیناتیاں کنٹریکٹ پر 2 سال کے لئے کی جائیں گی اور کارکردگی تسلی بخش ہونے پر کنٹریکٹ کی مدت میں توسیع ہوسکے گی۔

بھرتیوں کے لئے عمر کی حد 60 سال اور 20 سالہ تجربہ مانگا گیا ہے ، نجی شعبے سے بھرتیوں کے لئے ٹی او آرز بھی جاری کردئیے گئے۔

وزارت خزانہ میں بھرتی کے لئے پی ایچ ڈی کو ترجیح دی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں