Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

سیاسی اختلافات ایک طرف: وزیراعلیٰ کے پی، گورنر اور امیر مقام کی قہقہوں بھری ملاقات

پشاور(نیوز ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے درمیان گورنر ہاؤس پشاور میں خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کو ملاقات کا یہ موقع چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب کے دوران ملا۔

تقریب کے بعد ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر امیر مقام بھی شامل ہو گئے۔ ملاقات کے دوران ماحول خوشگوار رہا، اور تینوں رہنماؤں کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر ہلکے پھلکے انداز میں طنز و مزاح بھی کیا گیا۔ ایک دوسرے کے خلاف بیانات دینے والے گورنر اور وزیراعلیٰ نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی، جس پر امیر مقام نے دونوں کے خوشگوار موڈ پر ’ماشاءاللہ‘ کہا، اور تینوں رہنما ہنس پڑے۔

اس موقع پر امیر مقام نے کہاکہ آپ دونوں کو اچھے موڈ میں دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، جس پر گورنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ میرے مہمان ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبائی حکومت سے متعلق بیانات سامنے آتے رہے ہیں۔ جبکہ وزیراعلیٰ بھی گورنر کے خلاف بیانات دیتے رہتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:اڈیالہ کے باہر نئی سڑک پر گھڑی نصب، ’یہ کس کی یاد دلاتی ہے‘

یہ بھی پڑھیں