کراچی(ویب ڈیسک ) ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے لیےبجلی کی قیمت میں4 روپے3پیسے فی یونٹ کی کمی کردی گئی، کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے بجلی 5پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی۔
نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کےالگ الگ نوٹیفکیشنزجاری کردیئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین کو کمی کاریلیف جولائی کے بلوں میں ملے گا، کے الیکٹرک کے لیےبجلی اپریل2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی۔ باقی ملک کےلیےمئی2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی۔
خیال رہے کہ کے الیکٹرک نےاپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے69 پیسےفی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، سی پی پی اے نے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں 10 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔
مزیدپڑھیں:وزارتِ خزانہ کا چین میں پانڈا بانڈ کے لیے نان ڈیل روڈ شو، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی


