Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

5 اگست کو گھروں سے باہر نکلیں اور بتائیں کہ بانی ملک کے لیے کیوں ضروری ہیں، عالیہ حمزہ

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے خصوصی اجلاس میں صرف تین اضلاع—وزیرآباد، حافظ آباد اور گجرات—کے تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس آج لاہور میں پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں پارٹی کی آئندہ حکمت عملی، خصوصاً پانچ اگست کو متوقع احتجاج کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدر سنٹرل پنجاب احمد چٹھہ، جنرل سیکرٹری بلال اعجاز اور دیگر مقامی رہنما موجود تھے۔ اجلاس میں 5 اگست کو پارٹی کی جانب سے ہونے والے ملک گیر احتجاج کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “5 اگست کو گھروں سے باہر نکلیں اور عوام کو بتائیں کہ بانی پی ٹی آئی اس ملک کے لیے کیوں ضروری ہیں”۔ انہوں نے کارکنان کو تحریک انصاف کے بیانیے کے ساتھ جڑے رہنے اور پرامن طریقے سے اپنی سیاسی آواز بلند کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران شرکاء نے بانی پی ٹی آئی سے وفاداری کا حلف بھی اٹھایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی قیادت کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت محدود ہونے پر اندرونی سطح پر تحفظات بھی سامنے آئے، تاہم پارٹی قیادت نے امید ظاہر کی کہ احتجاج میں دیگر اضلاع سے بھی بھرپور شرکت یقینی بنائی جائے گی۔
5مزیدپڑھیں: اگست کو گھروں سے باہر نکلیں اور بتائیں کہ بانی ملک کے لیے کیوں ضروری ہیں، عالیہ حمزہ

یہ بھی پڑھیں