Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سینیٹ الیکشن : لذیذ پکوانوں کا اہتمام، ارکان کھانے پر ٹوٹ پڑے

پشاور(اوصاف نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے دوران جہاں پولنگ کا عمل جاری تھا، وہیں اسمبلی لان میں ارکان کے لیے شاندار ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں کھانے لگتے ہی ارکان و شرکا کھانے پر ٹوٹ پڑے۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق ممبران اسمبلی کے لیے مجموعی طور پر 10 مختلف پکوان تیار کیے گئے جن میں نمکین تکے، چکن قورمہ، سیخ کباب، کابلی پلاؤ، کھیر، اور دیگر روایتی نمکین و میٹھے کھانے شامل تھے۔

کھانے کی مہک جیسے ہی اسمبلی لان میں پھیلی، شرکا نے تمام سیاسی وابستگیوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے کھانے پر بھرپور توجہ مرکوز کی۔یہ منفرد منظر جہاں ایک جانب سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں، وہیں کھانے کی میز پر سیاسی تلخیوں کو وقتی طور پر پس پشت ڈال کر ایک خوشگوار ماحول بھی دیکھنے میں آیا۔

بنگلادیشی ائیرفورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، ایک شخص ہلاک، 4 زخمی

یہ بھی پڑھیں