اسلام آباد(اوصاف نیوز)حجاج کرام سے حج کی درخواستیں طلب کرلی گئیں ،جبکہ واجبات کی وصولی کا آغاز بھی آج بروز پیر سے شروع کردیا گیا ہے .
وزارت حج کے مطابق نامزد بینکوں اور آن لائن پورٹل کے ذریعے بھی حج درخواستیں جمع کروانے کی سہولت حاصل ہوگی۔
ترجمان وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر رجسٹرڈ افراد سے پہلی قسط 4 تا 9 اگست وصول کی جائیگی،نشستیں دستیاب ہونے پر 11 تا 16 اگست تک نئے عازمین حج اپلائی کر سکیں گے۔
وزیراعلیٰ کا پنجاب کو زہریلے صنعتی مادوں سے پاک کرنے کیلئے میگا آپریشن کا حکم
نشستیں مکمل ہوتے ہی حج واجبات کی وصولی روک دی جائے گی ،حج پیکیج 2026 ساڑھے11 تا ساڑھے 12 لاکھ کے درمیان ہو گا ،حج کی قربانی (دم شکر) واجبات میں شامل ہے۔
دوسری قسط یکم نومبر سے وصول کی جائے گی، دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم کردی گئی ،یکم مارچ 2014 کے بعد پیدا ہونے والے بچے اپلائی نہیں کر سکتے۔




