Search
Close this search box.
جمعه ,24 جولائی ,2026ء

رائٹ آف وے چارجز ختم، فائبرائزیشن میں اضافہ ہوگا، کنول چیمہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)آئی ٹی ایکسپرٹ کنول چیمہ اے این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ 8 میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ رائٹ آف وے چارجز ہٹانے سے فائبرائزیشن میں اضافہ ہوگا۔5G کی اسپیکٹرم نیلامی دسمبر میں متوقع ہے، جو فری لانسرز اور IT انڈسٹری کے لیے اہم قدم ہے۔

آئی ٹی ایکسپرٹ نے مزید کہاکہ انٹرنیٹ کی بندش سے ملکی معیشت متاثر ہوتی ہے، اس لیے اسے نیشنل سیکیورٹی لیول پر دیکھنا چاہیے۔سب میرین کیبلز کا اضافہ بھی زیر غور ہے تاکہ ملک کی انٹرنیٹ صلاحیت بڑھے۔انہوں نے کہا کہ اگر ان اقدامات پر عملدرآمد ہوا تو فری لانسرز کو بڑا فائدہ ہوگا اور پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں بھی اضافہ ممکن ہے۔
مزید پڑھیں:موجودہ صورتحال کے باوجود پی ٹی آئی مشکلات سے نکلنے کی صلاحیت رکھتی ہے، عمیر نیازی

یہ بھی پڑھیں