اسلام آباد(اوصاف نیوز) موسلادھار بارشوں کے باعث، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، ڈیرہ غازی خان اور اس سے ملحقہ مقامی/برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ناروال، پشاور، نوشہرہ اور مردان کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔
موسلادھار بارش/آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفراسٹرکچر (کچے گھر/دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ۔ مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔
ہفتہ کے روز پنجاب، کشمیر ، اسلام آباد اورخیبر پختونخو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر تیز/موسلادھار بارش کا بھی امکان۔شام /رات میں شمال مشرقی بلوچستان اور شمال /جنوب مشرقی سندھ میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
اتوار کے روز پنجاب، کشمیر ،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اورخیبر پختونخو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں تیز/موسلادھار بارش کا بھی امکان۔شام /رات میں شمال مشرقی بلوچستان ،جنوب مشرقی سندھ اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا، پنجاب،اسلام آباد اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔جبکہ چند مقامات پر تیز/ موسلادھار بار ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: چراٹ 165، کاکول 53، پشاور سٹی 41، باچا خان ایئرپورٹ 35، پاڑاچنار 17، بالاکوٹ 14، مالم جبہ 04، دیر لوئر 02، پنجاب: منڈی بہاؤالدین 81، حافظ آباد 63، جہلم 50، سیالکوٹ (سٹی 47، ایئرپورٹ 33)، منگلا 45، بہاولنگر 44، گجرات 34، شیخوپورہ 31، اسلام آباد (سید پور 28، سٹی 03، گولڑہ 01)، لاہور (ایئرپورٹ 26، سٹی 02)، واسا گیجز لاہور بارش: (اپر مال 06، لکشمی چوک، ہیڈ آفس واسا گلبرگ 04، مغل پورہ، تاج پورہ، پانی والا تالاب 03، جیل روڈ 01)، مری 26، چکوال 18، فیصل آباد اور گوجرانوالہ 14، خانیوال 12، جھنگ، نارووال، اوکاڑہ 10، راولپنڈی (گوالمنڈی 05، کچہری 05، شمس آباد 03، نیو کٹاریاں 02، بوکرا 02، پیرویداہی 01)، کوٹ ادو 04، ساہیوال 03، سرگودھا سٹی اور قصور 01، کشمیر: کوٹلی 41، گڑھی دوپٹہ 37، راولاکوٹ 18 اور مظفرآباد (ایئرپورٹ 12، سٹی 10)ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
گزشتہ ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : چلاس، تربت، دالبندین 43 اور نوکنڈی میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
مزید پڑھیں:ایشیا کپ ، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز
