لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں ،سیلاب سےلاکھوں ایکڑپر کاشت کی گئی کھڑی فصلیں تباہ ہونیکاانکشاف ہوا
پنجاب حکومت کو فصلوں کے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی،پنجاب میں سیلاب کے باعث اربوں روپے مالیت کی کھڑی فصل کو نقصان پہنچا،پنجاب میں چاول، کپاس،گنے اور دیگر فصلوں کو غیر معمولی نقصان پہنچا
مختلف اضلاع میں کل 1لاکھ99ہزارایکڑپرکاشت کی گئی فصلیں متاثرہوئیں،کپاس کی 47ہزار 464 ایکڑ پر کھڑی فصل متاثر ہوئی،چاول کی فصل کی 1 لاکھ 3 ہزار51ایکڑ اراضی متاثر ہوئی،گنے کی 109ایکڑ ،مکئی کی 2 ہزار 871ایکڑاراضی متاثر ہوئی
تل کی21ہزار 909 ایکڑاراضی متاثر ہوئی،سبزیوں اور چارہ کی 17ہزار703 ایکڑاراضی متاثر ہوئی،میوے کی 310 ،دالوں کی 8ہزار642ایکڑاراضی متاثر ہوئی۔
مزیدپڑھیں:چیٹ جی پی ٹی بیمار ہوگیا




