Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر 2 تعطیلات کا اعلان

کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔


سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری ادارے، دفاتر اور تعلیمی ادارے جمعہ 5 ستمبر اور ہفتہ 6 ستمبر کو بند رہیں گے۔

اعلان کے تحت سندھ بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے دنوں میں عام تعطیل ہوگی تاکہ شہری مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ جشنِ میلاد منائیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر 6 ستمبر کی تعطیل کا اعلان کررکھا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے کیا گیا فیصلہ صرف صوبے میں لاگو ہوگا۔
مزیدپڑھیں:ای کامرس کے لیے نیا ٹیکس نظام متعارف

یہ بھی پڑھیں