Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

پاک بحریہ کے تین کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد (اوصاف نیوز)پاک بحریہ کے کموڈور محمد شاہنواز خان، کموڈور عاصم سہیل ملک اور کموڈور سہیل احمد عزمی کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل محمد شاہنواز خان نے 1993 میں پاک بحریہ کی سپلائی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔

اپنے شاندار کیریئر کے دوران وہ مختلف کمانڈ اینڈ سٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جن میں کمانڈنگ آفیسر جنرل سٹورز ڈپو، کمانڈنگ آفیسر پی این ایس رضا، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ (نیوی)، نیوی وار کالج لاہور میں بطور ڈائریکٹنگ سٹاف، نیول ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر پے، پنشن اینڈ اکاؤنٹس اور اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف(ایجوکیشن) شامل ہیں۔ ریئرایڈمرل محمد شاہنواز خان اس وقت منسٹری آف ڈیفنس پروڈکشن اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل میونیشن پروڈکشنز کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ریئر ایڈمرل عاصم سہیل ملک نے 1995 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے بنگلہ دیش سے ڈیفنس سروسز کمانڈ اینڈ سٹاف کورس، چین سے ڈیفنس اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز کورس اور آپریشنل ریسرچ/ انیلیسز میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران وہ مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جن میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس ضرار اور پی این ایس شمشیر، کمانڈر 9 آگزلری سکارڈن اور کمانڈر پاکستان فلیٹ کے چیف سٹاف افسر شامل ہیں۔ آپ نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹر آپریشنل ریسرچ، ڈائریکٹر نیول آپریشنز اور اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف(آپریشنل پلانز) تعینات رہے۔

آپ بطور کمانڈرکمبائنڈ ٹاسک فورس 150 بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ریئر ایڈمرل عاصم سہیل ملک اس وقت نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں DGC4I کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے 1996 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ رائل نیول کالج ڈارٹ ماؤتھ برطانیہ، پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران وہ مختلف کمانڈ اینڈ سٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جس میں پاکستان نیوی وار کالج میں بطور ڈائریکٹنگ سٹاف، کمانڈنگ آفیسر پی این ایس نصر، کمانڈر 9 آگزلری اسکاڈرن، کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی اور نیول ہیڈکوارٹرز میں بطور اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنل پلانز) شامل ہیں۔

آپ بحرین میں کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بطور کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس 151، پاکستان نیوی وار کالج میں بطور ڈپٹی کمانڈنٹ کی خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں۔ ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی اس وقت لاہور میں کمانڈر سنٹرل پنجاب اور کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔تینوں افسران کو ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:ڈاکٹر محمد منصور نے ایٹین ہاوسنگ کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا چارج سنبھال لیا

یہ بھی پڑھیں