کوئٹہ( اوصاف نیوز) بلوچستان میں 5 اور 6 ستمبر کو بارہ ربیع الاول پر عام تعطیل ہوگی، کوئٹہ میں سکول بھی بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبے میں 5 اور 6 ستمبر کو عید میلادالنبی ﷺ پر عام تعطیل ہوگی۔ صوبے بھر میں جمعہ اور ہفتہ کو سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے.
اعلامیہ میں لکھا گیا ہے کہ ایمرجنسی اور لازمی سروسز کے افسران ڈیوٹی انجام دیتے رہیں گے۔جاری کردہ اعلامیے کو دیکھا جائے تو جمعہ اور ہفتے کی دو چھٹیاں دی گئیں ہیں، جبکہ اتوار کی چھٹی ساتھ ملنے سے سرکاری ملازمین 3 دن کی چھٹیاں انجوائے کریں گے ۔

مزید پڑھیں:کیا انڈیا نے افغان زلزلہ متاثرین کے لیے ’پاکستانی باسمتی‘ چاول کی امداد بھیجی؟




