Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

آذربائیجان کا وزٹ ویزا: فیس اور دیگر اہم تفصیلات جانیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانیوں کیلیے آذربائیجان کے وزٹ ویزا کی فیس کیا ہے اور ستمبر کے مہینے میں کیوں جانا چاہیے؟ اس متعلق تمام تفصیلات سامنے آگئیں۔

آذربائیجان شاندار بحیرہ کیسپین اور دلفریب کوہ قفقاز سے گھرا ہوا ایک ملک ہے جہاں ہر سال دنیا بھر سے بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں، یہ ملک بھرپور ثقافتی ورثے، خوبصورتی اور تاریخی مقامات کا ایک دلچسپ امتزاج ہے۔

اس کا دارالحکومت باکو ایک متحرک شہر ہے جہاں جدید فن تعمیر تاریخی نشانات کے ساتھ موجود ہے۔ سیاح ملک کے دورے کے دوران یونیسکو کی فہرست میں شامل پرانا شہر (ایچریشہر)، مشہور فلیم ٹاورز کا دورہ بھی کر سکتے ہیں۔

ستمبر کا مہینہ اہم کیوں؟

آذربائیجان مئی اور ستمبر کے دوران سب سے پُرکشش موسم اور دلکش منظر ہوتا ہے جو سیاحوں کو خوب لطف اندوز کرتا ہے۔ مئی سیاحت کے موسم کا آغاز ہوتا ہے، یہ وقت خاص طور پر فطرت کے شائقین اور کوہ پیماؤں کیلیے بہترین ہے۔

ستمبر کا مہینہ بھی سازگار موسم لاتا ہے جہاں گرم، دھوپ اور درختوں میں خزاں کے رنگوں کی پہلی جھلک نظر آتی ہے۔ یہ مہینہ ثقافتی تجربات سے بھی مالا مال ہے کیونکہ کئی علاقوں میں فصل کے تہوار منعقد ہوتے ہیں۔

وزٹ ویزا کی فیس

آذربائیجان نے پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک کے شہریوں کیلیے ای وزٹ ویزا جاری کرنے کیلیے ایک آن لائن سروس شروع کی ہے، یہ دو قسم کے ویزوں کی پیشکش کرتا ہے جس میں اسٹینڈرڈ اور ارجنٹ شامل ہیں۔

اسٹینڈرڈ کیٹیگری میں 30 دن کے سنگل انٹری ای وزٹ ویزا کی فیس 20 ڈالر ہے جبکہ درخواست دہندہ کو سروس فیس کے طور پر 5 ڈالر اضافی ادا کرنے ہوں گے۔

کیٹیگری میں ویزا درخواست پر غور کا دورانیہ 3 سے 5 دن ہے۔

ارجنٹ ای وزٹ ویزا کی فیس 50 ڈالر ہے، اس کیٹیگری میں ویزا درخواست پر غور کا دورانیہ 3 سے 5 گھنٹے ہے۔

درخواست کیسے دیں؟

پاکستانی شہری ASAN Visa سسٹم لنک https://evisa.gov.az/en کے ذریعے تین آسان مراحل طے کر کے ای ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

آذربائیجان کا ای ویزا 90 دن کیلیے ہے جس میں ملک میں 30 دن قیام کی اجازت ہوتی ہے۔
مزیدپڑھیں:گلے کے انفیکشن ، امراض درد اور الرجی کی یہ دوائیں ہرگز نہ استعمال کریں! الرٹ جاری

یہ بھی پڑھیں