Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

فیض حمید سے ’فیض یاب‘ ہونے والوں کے لیے اچھی خبر نہیں، محمود مولوی نے تہلکہ مچا دیا

کراچی(نیوز ڈیسک)سینیئر سیاستدان و سابق رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے کہا ہے کہ فیض حمید سے ’فیض یاب‘ ہونے والوں کے لیے اچھی خبر نہیں۔

محمود مولوی نے سابق گورنر عمران اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، اور کہاکہ ملکی ترقی کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے فیض حمید سے بھرپور فائدے اٹھائے، اور اس شخص کی وجہ سے اداروں کو نقصان پہنچا، لیکن اب سب کا احتساب ہوگا۔

محمود مولوی نے کہاکہ کسی کو بھی ملک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں نئے انتظامی یونٹس کی بات ہو رہی ہے لیکن کچھ لوگ اس کی مخالفت کررہے ہیں جو درست نہیں، کیوں کہ پنجاب میں تو پیپلز پارٹی خود نئے صوبے کے لیے قرارداد لائی تھی۔

محمود مولوی نے کہاکہ ملک کی آبادی میں اضافہ ہو چکا ہے، اس لیے نئے انتظامی یونٹس بنانا ناگزیر ہے، سندھ میں دو یا تین انتظامی یونٹس بنتے ہیں تو اس میں کوئی قباحت نہیں۔

واضح رہے کہ فوجی عدالت نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو مختلف الزامات میں 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے، جبکہ کچھ دیگر الزامات میں ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، اور خیال کیا جارہا ہے کہ اس کے بعد عمران خان کے خلاف بھی فوجی عدالت میں مقدمہ چل سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:واٹس ایپ ہیک ہونے پر صارفین کیا کریں؟ سائبر کرائم ایجنسی نے اہم ہدایات جاری کردیں

یہ بھی پڑھیں