Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے سابق وزیر اعظم کی بیٹی کی مزار قائد میں والد کی قبر پر حاضری

کراچی(ویب ڈیسک)موجودہ بنگلا دیش (سابق مشرقی پاکستان) سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نورالامین کی صاحبزادی نے 1978 کے بعد پہلی بار مزار قائد کراچی میں واقع اپنے والد کی قبر پر حاضری دی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی فریدہ امین کے ہمراہ ان کے شوہر شفیق خان اور بیٹی نوین خان بھی موجود تھیں۔ سابق وزیر اعظم و نائب صدر پاکستان نور الامین کے اہلِ خانہ نے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

واضح رہے کہ نورالامین تحریکِ پاکستان کے سرگرم رہنما اور بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھی تھے۔ انہوں نے تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا اور 1971 کے بعد کے حالات میں پاکستان کے موقف کی نمائندگی کی۔نورالامین کو 1971 میں پاکستان کا وزیر اعظم مقرر کیا گیا، وہ آٹھویں وزیراعظم پاکستان تھے۔ بعد ازاں وہ نائب صدر کے منصب پر فائز ہوئے۔ پاکستان کی تاریخ میں وہ واحد سیاسی رہنما ہیں جنہیں یہ دونوں اعلیٰ عہدے حاصل ہوئے۔وہ مشرقی پاکستان کے ان رہنماؤں میں شامل تھے .جنہوں نے مختلف سیاسی مراحل میں پاکستان سے وابستگی اور قومی وحدت کے موقف کی حمایت جاری رکھی۔ ان کی سیاسی خدمات کو ملکی تاریخ کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔
مزیدپڑھیں:شہناز گل مشہور پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

یہ بھی پڑھیں