Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

سندھ حکومت نے تحریک انصاف کو کراچی میں جلسے کی اجازت دے دی

کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے تحریک انصاف کو باغ جناح کراچی میں جلسے کی تحریری اجازت دے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے تحریری اجازت نامہ بھی جاری کردیا۔ جس کے مطابق اتوار کو پی ٹی آئی باغ جناح کراچی میں پنڈال سجائے گی۔

سینئر وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ اتوار کو باغِ جناح گراؤنڈ میں ہوگا، جلسے کے لیے این او سی شرائط کے ساتھ جاری کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلسے کے دوران قانون و امن کی مکمل ذمہ داری منتظمین پر ہوگی جبکہ اشتعال انگیز تقاریر، مواد اور فرقہ وارانہ گفتگو کی اجازت نہیں ہوگی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف کسی بھی قسم کی تقریر کی اجازت نہیں ہوگی۔ جلسے کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا منتظمین کی ذمہ داری ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ پروگرام مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا لازم ہوگا۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر اجازت منسوخ کرنے کا اختیار ضلعی انتظامیہ کے پاس ہوگا۔
مزیدپڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ میں شامل نہ ہونے پر شبمن گل نے خاموشی توڑ دی

یہ بھی پڑھیں