Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نواز شریف نے بنوایا، جے یو آئی کا انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نواز شریف کے کہنے پر بنایا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر تقرری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے دعویٰ کیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نواز شریف نے کرائی، محمود خان اچکزئی نے نواز شریف سے براہ راست رابطہ کیا تھا۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضی ایڈووکیٹ نے کہا کہ نواز شریف نے بھی اپنے اندر کا غصہ نکالنے کے لئے محمود خان اچکزئی کا نوٹی فکیشن جاری کرایا، یہ اقدام آنے والے دنوں میں وسیع تر میثاق جمہوریت کی بنیاد بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی جے یو آئی کے بھی اپوزیشن لیڈر ہیں، جے یو آئی نے بھی محمود خان اچکزئی کی تقرری کا مطالبہ کیا تھا۔

صحافی کے سوال پر انہوں نے مزید کہا کہ یہ رکا ہوا کام تھا جسے نواز شریف نے پورا کیا، انہوں نے سفارش کی یا آرڈر کرایا یہ بات نواز شریف یا محمود خان صاحب سے پوچھنی چاہیے۔

کامران مرتضیٰ نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ میں بھی اپوزیشن لیڈر کا تقرر کیا جائے۔
مزیدپڑھیں:چاہ بہار سے اچانک علیحدگی، بھارت کے ایران سے تعلقات کی حقیقت سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں