Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ! بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کردی، جس سے صارفین پر مجموعی طور پر 8 ارب 67 کروڑ 40 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی بم گرا دیا اور کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے اکتوبر تا دسمبر 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 35 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی، اس فیصلے سے ملک بھر کے بجلی صارفین پر مجموعی طور پر 8 ارب 67 کروڑ 40 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

بجلی کی قیمتوں میں اس اضافے کا اطلاق مارچ سے مئی 2026 تک تین ماہ کے لیے ہوگا اور اس فیصلے کا اثر کراچی (کے الیکٹرک) سمیت ملک بھر کے تمام بجلی صارفین پر پڑے گا۔

نیپرا نے اپنا فیصلہ حتمی منظوری اور نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ رواں مالی سال کے دوران سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں دوسرا اضافہ ہے، اس سے قبل جولائی تا ستمبر 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 33 پیسے مہنگی کی گئی تھی۔

پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق دسمبر 2025 سے فروری 2026 تک کے لیے تھا، جس کے فوری بعد اب نئے اضافے کا بوجھ صارفین پر ڈال دیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کا بگرام ایئربیس پر بڑا حملہ ، سیٹلائٹ تصاویر سامنے آگئیں

یہ بھی پڑھیں