اسلام آباد(ویب ڈیسک ) حال ہی میںاسلامی جمہوریہ پاکستان کے 14 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے والے آصف علی زرداری کے مختلف مرض میں مبتلا ہونے کا بتایا جارہا ہے ۔سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا ہےکہ یہ بات درست ہے کہ صدر آصف زرداری بیمار ہیں، آصف زرداری کی جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق انہیں بھولنے کی بیماری ہے، ان کا میڈیکل ریکارڈ بتاتا ہے وہ ڈپریشن اور ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ارشاد بھٹی کے مطابق ان کے دل میں تین اسٹنٹ ڈالے جاچکے ہیں، وہ بلڈ پریشر اور شوگر کے بھی مریض ہیں، انہیں جوڑوں کا بھی درد ہے جبکہ وہ نیوروپیتھی کے بھی مریض ہیں، ریڑھ کی ہڈی کے بھی انہیں مسائل ہیں۔ آصف زرداری بیمار ہیں لیکن ایوان صدر میں انہیں دنیا بھر کی سہولتیں ہوں گی۔

