اسلام آباد: صدر آصف زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا حکم واپس لیتے ہوئے ان کی ریٹائرمنٹ کا حکم جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر آصف زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا حکم واپس لے لیا۔
مزید پڑھیں : عدلیہ میں مداخلت کا کیس،کراچی بار نے تجاویز سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں
صدر مملکت نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا حکم جاری کر دیا، وزارت قانون نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔
نوٹیفکیشن کی منظوری سپریم کورٹ کے 22 مارچ کے فیصلے کی روشنی میں دی گئی، نوٹیفکیشن کا اطلاق جسٹس شوکت عزیز کی 30 جون 2021 کو ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے ہوگا۔


