اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیلز سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 21 مئی کو اپیل کی سماعت کریں گے۔
مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل سےاہم پیغام جاری کر دیا
یاد رہے کہ چیف جسٹس کی عدالت میں کاز لسٹ منسوخ ہونے کے باعث 15 مئی کو سماعت نہیں ہوسکی تھی۔ آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ کے دلائل مکمل ہونے کا امکان ہے۔
پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی کے وکلاء اپنے دلائل دیں گے۔


