اسلام آباد(نیوزڈیسک) کرغستان بھیجے گئے میڈیکل طلبا کا پنڈورا باکس کھل گیا چربہ سازی میں ملوث چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار کمیشن مافیا کے مرکزی کردار نکلے کرغستان حکومت کے بلیک لسٹ کئے گئے میڈیکل کالجز سے پابندی ہٹانے میں ڈاکٹر مختار کا اہم کردار مبینہ طور پر فی طالبعلم لاکھوں روپے رشوت کے عوض بلیک لسٹ کالجز سے ہابندی ہٹائے جانے کا ا نکشاف
کرغستان کے ڈپٹی وزیر خارجہ کے ساتھ 2022کی ڈاکٹر مختار کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل عمران نذیر نامی ایجوکیشن کنسلٹنٹ نے کرغستان کے بلیک لسٹ میڈیکل کالجز کی منظوری دلوائی سوشل میڈیا صارفسابق صدر پاکستان میڈیکل کمیشن ارشد تقی اور نائب صدر علی رضا بھی سکینڈل کا حصہ ہیں۔
ستاروں کی روشنی میں آج بروزپیر،20مئی 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟
چئیرمین پامی فیڈرل چیپٹر یاسر نیازی کا کہنا ہے کہ ارشد تقی اور علی رضا سے تحقیقات کی جائیں،شہباز شریف کے سابقہ دور میں چئیرمین ایچ ای سی نے بلیک لسٹ کالجز سے ہابندی ختم کروائی سوشل میڈیا پر وائرل ،شہباز شریف کے سابقہ دور اگست 2022میں چربہ سازی میں ملوث ڈاکٹر مختار کو چئیرمین ایچ ای سی تعینات کیا گیا ،میڈیکل کمیشن نے میڈیکل کالجز کا اکیڈمک اختیار ایچ ای سی کو دیا تھا۔


