اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کرلیے گئے جبکہ ٹیکسلا پولیس نے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
گزشتہ روز اعظم سواتی کی مختلف مقدمات میں اسلام آباد کی عدالت نے ضمانت منظور کی تھیں، ضمانت ملنے پر پی ٹی آئی رہنما کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے رہا کیا گیا تاہم ٹیکسلا پولیس نے اعظم سواتی کو رہا ہوتے ہی جیل کے باہر سے حراست میں لیا۔گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لی تھیں۔اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں ضمانتیں منظور کی تھیں۔۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض اعظم سواتی کی ضمانتیں منظور کیں۔
لوگ گھروں میں رہیں،کھڑکیاں،دروازے بند رکھیں،خبر نے خوف و ہراس پھیلا دیا


