Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

عمران کی کال کریک ڈاؤن کی کھلی چھوٹ ہے، پھر یہ روئیں گے،لیگی رہنما کی وارننگ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جس قسم کی کال دے رہے ہیں اُس کے نتیجےمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کریک ڈاؤن کی کھلی چھوٹ ملے گی اور پھر اُس کے بعد یہ روئیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ لوگ افراتفری اور انتشار کے حق میں نہیں، ان کی کال پر کوئی نہیں نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سر سے کفن باندھ کر آنا چاہتے ہیں تو پہلے استعفیٰ دیں، بانی پی ٹی آئی جب تک ہٹ دھرمی کی پالیسی ختم کرکے سیاسی جماعتوں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے اُن کے لیے کوئی راستہ نہیں ہے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جس قسم کی کال دے رہے ہیں اُس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کریک ڈاؤن کی کھلی چھوٹ ملے گی اور پھر اُس کے بعد یہ روئیں گے۔

پاکستان اپنے اخراجات کم کرے یا نئے ٹیکس لگائے،آئی ایم ایف نے خبردار کردیا

یہ بھی پڑھیں