Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

محسن نقوی کا بیرسٹر گوہر سےاچانک رابطہ،احتجاج سے متعلق بڑا فیصلہ متوقع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے پابند ہیں اور دارالحکومت میں کسی جلوس یادھرنے کی اجازت ممکن نہیں۔نجی چینل کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے حوالے سے محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور محسن نقوی نے نے بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم سے آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے پابند ہیں اور اسلام آباد میں کسی جلوس یا دھرنے کی اجازت ممکن نہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بیلاروس کے وفد کی 24 سے 27 نومبر تک کی مصروفیات سے آگاہ کیا۔گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی سے مشاورت کے بعد آپ کو حتمی رائے سے آگاہ کروں گا۔

مقتولہ زاراکے شوہر کے بیان نے ہلچل مچا دی،اپنی سگی ماں بارے ہولناک انکشاف

یہ بھی پڑھیں