Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

پی ٹی آئی قافلہ زیروپوائنٹ پہنچ گیا جھڑپیں آنسو گیس کا بے دریغ استعمال،حالات کشیدہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اسلام آباد میں داخل، ایک قافلہ ایف ٹین دوسرا سنٹورس مال کے قریب اور تیسرا قافلہ زیروپوائنٹ پہنچ گیا ،

پی ٹی آئی کارکنوں کی پولیس اور رینجرز کیساتھ جھڑپیں شروع ہوگئیں، کارکنوں کے آگے چار اضلاع کی پولیس بے بس ہوگئی ، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے اچانک دھاوا بول دیا، اسلام آباد، اور سندھ پولیس علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگی

زیرپوائنٹ پر تعینات اسلام آباد پولیس اور سندھ پولیس کے اہلکاروں نے امان کی راہ لے لی،مظاہرین کے ساتھ جھڑپ شروع ہوتے ہی پولیس کے جوان سازوسامان سمیت نکل لئے ،سندھ پولیس اور اسلام آباد پولیس کے جوان گاڑیوں، موٹر سائیکل اور پیدل دوڑ پڑے

یہ بھی پڑھیں