Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

آئی جی اسلام آباد کاحالیہ امن و امان کی صورتحال کے دوران غیر حاضر رہنے والے افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کاحکم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادنےحالیہ امن و امان کی صورتحال کے دوران غیر حاضر رہنے والے افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کاحکم دیدیا،آئی جی اسلام آباد کے آفس کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیاگیاہے جس میں تمام متعلقہ ڈویژنوں اور یونٹس کے افسران و اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ حالیہ امن و امان کی صورتحال کے دوران غیر حاضر رہنے والے افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کریں
۔ اعلامیہ کے مطابق، غیر حاضر افسران کو ضابطہ اخلاق کے مطابق ملازمت سے برطرفی یا کسی سنگین سزا کا سامنا ہو سکتا ہے۔ متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ ان افسران کے خلاف کی جانے والی کارروائی کی تفصیلات اور نتائج جلد از جلد دفتر کے ساتھ شیئر کریں۔ اس کے علاوہ، ان افسران کی فہرست تیار کر کے 2 دن کےاندر آئی جی اسلام آباد کے آفس کے ساتھ شیئر کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

یہ بھی پڑھیں