اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج کی بڑی خبر سامنے آگئی ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے پارٹی میں بڑی تبدیلی آنیوالی ہے آنے والے دنوں میں تحریک انصاف میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی اور اس کا اعلان چند ہی دنوں میں ہوجائیگا،تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان نے عمر ایوب کو پارٹی چیئرمین کی پاور دے دی ہیں اب عمر ایوب ہی پارٹی کے فیصلے کرینگے وہ جو بھی فیصلہ کرینگے وہی ہو گا یہ فیصلہ اس وقت ہوا جب عمر ایوب کی عمران خان سے آخری ملاقات ہوتی تھی تو انہوں نے کہا تھا کہ اب تم پارٹی کے چیئرمین ہو تم نے ہی اب پارٹی چلانی ہے تم نے ہی سارے فیصلے کرنے ہیں تم جو فیصلے کرو گے اسی پر عمل ہوگاساری پاور عمر ایوب کو دے دی گئی ہیں لیکن اس ٹائم بیرسٹر گوہر کوئی فیصلے نہیں لے سکتے وہ اب صرف دستخط کرسکتے ہیں ان کو کوئی بھی فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے کیونکہ اب پارٹی کی کمان عمر ایوب کو سونپ دی گئی ہے عمر ایوب بہت دلیر رہنما ہیں انہوں نے استعفے بھی دیئے ہیں لیکن ان کے استعفے عمران خان نے قبول نہیں کئے عمر ایوب کے خلاف سازش ہوئی تھی جب ان کو سازش کا پتہ چلا تو انہوں نے خود ہی استعفیٰ دیدیا تھا اسی طرع شبلی فراز کے ساتھ بھی ہوا تھا ان کو ہٹا کر بیرسٹر گوہر کو کیا تھا لیکن اب عمر ایوب ساری ذمہ داری سنبھالے گے وہی سب فیصلے کرینگے اور بیرسٹر گوہر ان فیصلوں پر صرف دستخط کرینگے بیرسٹر گوہر پارٹی میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کرینگے ۔
ذرائع نے یہ بھی بتا ہے کہ زرتاج گل نے وزارت داخلہ میں چند سوالات دیئے ہیں وزارت داخلہ سے پوچھا ہے کہ 26نومبر کو گولی کس نے چلائی تھی گولی مارنے کا آرڈر کس نے دیا تھا او ساتھ ہمیں یہ بھی بتایا جائے کہ 25،26 نومبر کو ہسپتالوں میں کتنی لاشیں لائی گئیں ریکارڈ بھی ہمیں پیش کیا جائے کتنے بندے شہید ہوئے اور کتنے بندے زخمی ہوئے تھے اس کاریکارڈ بھی ہمیں پیش کیا جائے لیکن ابھی تک اس پر عمل نہیں ہوا
ذرائع سے معلوم ہوا ہے جب آخری بار فواد چوہدری عمران خان سے ملے تھے فواد چوہدری ہی نے عمران خان کو قائل کیا تھا کہ نیگوسی ایشن کا اعلان کریں اور جوبھی پارٹی بنائیں گے مجھے بھی اس میں شامل کریں لیکن عمران خان نے کہا تھا کہ فواد چوہدری کو ابھی تمہیں کمیٹی میں شامل نہیں کرینگے ایک آرٹیکل میں فواد چوہدری نے لکھا ہے کہ اب قومی حکومت بنائی جائے لیکن کیا عمران خان اس پر راضی ہونگے ،کیا یہ مائنس عمران خان فارمولا ہے ،کیا یہ فارمولا کامیاب ہوگا؟کیا یہ فیصلہ پی ٹی آئی ورکرز کو قبول ہوگا؟ کیونکہ پارٹی کارکنان قیادت پر دبائو ال رہی ہے کہ اگر وہ یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ مل جل کر کام کریں لیکن پارٹی کارکنان کہتے ہیں کہ ہم نے پارٹی کے لئے بہت مار کھائیں ہیں اب یہ فیصلہ نہیں ہوسکتا ہے۔اس طرح تحریک انصاف کی لیڈر شپ ٹھیک ٹھاک پھنسی ہوئی ہے اس طرح اس عمر ایوب میدان میں آگئے ہیں ابھی تک باقاعدہ اعلان نہیں ہوا لیکن چند دنوں تک فیصلہ سامنے آجائیگا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کےخلاف توہین عدالت کی حکومتی درخواست پر سماعت کی جس دوران عمران خان کے وکیل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سوال کیا کہ کیا حکومت اس درخواست کو چلانا چاہتی ہے؟ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ حکومت سنجیدگی سے درخواست پر سماعت چاہتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے 25 مئی کو لانگ مارچ کیا اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی۔آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے کہا کہ توہین کا معاملہ عدالت اور توہین کرنے والے کے درمیان ہوتا ہے، اگر عدالت نے نوٹس کیا تو عمران خان کوکمرہ عدالت میں پیش بھی کرنا پڑےگا، آپ عدالتی پیشی سے متعلق ہدایات لے لیں۔
بیرون ملک سے آنیوالوں کو ایک سے زائد موبائل فون لانے کی اجازت ،بڑی خبر آگئی


