اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تھانہ ہمک کے علاقے میں آغوش سوسائٹی میں بکریاں چرانے والا شخص سوسائٹی کے گارڈ کے ہاتھوں قتل، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ہمک فواد خالد نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے
قتل کرنیوالے شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کا نام عنصر جمال بتایا گیا ہے جس نے آغوش سوسائٹی میں بکریاں چرانے والے شخص کو قتل کیا ہے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ معمولی سی بات پر آغوش سوسائٹی کے گارڈ نے آخر بکریاں چرانے والے کو کیوں قتل کیا ہے ۔تفتیش کے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے


