Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

محسن نقوی سے تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے بانی پرویز خٹک کی ملاقات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے بانی پرویز خٹک نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی مجموعی صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کے قیام سے متعلق اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔پرویز خٹک نے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران شر پسندوں کے حملے میں شہید پولیس و رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور سب نے مل کر اسے آگے لے کر جانا ہے۔ عوام صرف اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے دنیا کی کوئی طاقت ترقی نہیں روک سکتی۔

دبئی کے ویزے دھڑا دھڑ مسترد ہونے لگے، وجہ کیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں