اسلا م آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر حکومت سے بات چیت کیلئے شرائط کی تصدیق کردی ہے۔بیرسٹر علی ظفر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت سے بات چیت کیلئے شرائط رکھی ہیں۔
عمران خان مؤقف پر قائم، اڈیالہ جیل سے فیصل چوہدری کے ذریعے اہم پیغام جاری ،پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پہلی شرط ڈی چوک واقعے پرکمیٹی کی تشکیل ہے اور دوسری شرط قید کارکنوں کی رہائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آپشن دے کر دروازے کھولے ہیں۔ حکومت بات چیت نہیں کرنا چاہتی تو اس کی مرضی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر ہم نے حکومت سےمذاکرات کے لیے کمیٹی بنادی ہے، اب مذاکرات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل سےگفتگو میں کہا کہ جس طرح وفاقی وزرا ہماری مذاکرات کی پیشکش کا مزاق اڑا رہے ہیں اس کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے۔
زلزلے سے زمین لرز ا ٹھی،عمارتیں تباہ شدت 7.4 ریکارڈ،سونامی کی وارننگ جاری


