Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

اسلام آباد میں گاڑی مالکان کو بڑی سہولت مل گئی!

اسلام آباد (نیوزڈیسک)محکمہ ایکسائز نے بڑا فیصلہ کیا ہے جس سے وفاقی دارالحکومت میں گاڑی مالکان کو بڑی سہولت مل گئی ہے۔

محکمہ ایکسائز نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں کو ڈیجیٹل کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی بھی اس فیصلے سے روایتی کارڈز اور فائلوں سے جان چھوٹ جائے گی۔

دوسری جانب گاڑی کی ڈیجیٹل بُک اس کے مالک کے موبائل والٹ میں محفوظ ہوگی اور اس کو گاڑی کے ساتھ کاغذات یا کارڈ رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

یہ ڈیجیٹل کارڈز شہر کے تمام ڈیجیٹل پارکنگ پلازہ سےمنسلک ہوں گے اور پاکنگ فیس بھی گاڑی کے ڈیجیٹل کارڈ سے ادا کی جا سکے گی، جب کہ ٹریفک چالان کی تمام تفصیلات بھی ڈیجیٹل بک میں دستیاب ہوں گی۔

اس حوالے سے محکمہ ایکسائز کے بلال اعظم نے بتایا کہ اب اسلام آباد گاڑیوں کے ڈیجیٹل کارڈز ہی چلیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گاڑیوں کی ٹرانسفر کا عمل بھی ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔ اب گاڑی ٹرانسفر کے لیے دفتر آنے کی ضرورت نہیں بلکہ بائیو میٹرک تصدیق گھر بیٹھے موبائل پر ہوگی۔
مزید پڑھیں‌:سیٹیں قربان ہو سکتی ہیں مگر عمران خان کا ساتھ کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، شیخ وقاص اکرم

یہ بھی پڑھیں