Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

حکومت 8فروری کے ہارے ہوئے الیکشن کو جیت میں تبدیل کر کے اقتدار میں آئی،احمد اویس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اے بی این نیوز کے پروگرام ’’سوال سےآگے‘‘میں پی ٹی آئی نے رہنما احمد اویس سے سوال کیا گیا کہ آپ کی پارٹی نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ہم الیکشن لڑیں گے پہلے عمران خان صاحب کہہ رہے تھے نہیں جانا لیکن اب کہہ رہےہیں کہ پولیٹیکل پارٹی جیسا کہ رہی ہے ہم کرینگے ، ایسا کیوں ہے؟ ایسا تذبذب کیوں ہے ہے پالیسی میں؟

جواب میں پی ٹی آئی کے رہنما احمد اویس نے کہا کہ ایسا نہیں کی تذبذب کا شکار ہیں ہماری پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسا کرینگے یہ سب معاملہ قوم کے سامنے آنا چاہئے جیسے یہ 8 فروری کو الیکشن ریگی کر کے یہ اقتدار میں آئے ہیں ہارے ہوئے الیکشن کو زبردستی انہوں نے جیت میں تبدیل کیا اور حکومت میں آگئے اور اب بھی یہ اسی طرح ریگی کے پراسیس کو کر رہے ہیں لیکن ہم اصولاً اس پراسیس کو آگے چلانے کی کوشش کر رہےہیں

پھر سوال سے آگے میں پی ٹی آئی رہنما سے سوال کیا گیا کہ فارم 45\47بارے میں آپ کہتے ہیں کہ وہ الیکشن قابل قبول نہیں ہیں اب کیا تبدیلی آگئی کہ ہم بائے الیکشن میں اگر جاتےہیں تو بائے الیکشن میں بھی وہی فارم45/47والا معاملہ ہوتا ہے تو پھر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ لوگوں کو کھڑا ہونا چاہئے ۔ اس کے جواب میں رہنما پی ٹی آئی احمد اویس نے جواب دیا کہ 8 فروری کو بھی یہی سلسلہ ہوا اور اب بھی یہ سلسلہ آگےکی طرف لے کر یہ جارہےہیں اوریہی طریقے کار بھی اس وقت بھی ہوگا کیونکہ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت یک جان دو قالم ہیں تو اس شکل کے اندر جو سلسلہ چل رہا ہے ہم ایک اتھارٹی ڈیمورسٹک یہاں بھی سامنے لے کر آئیں گے یہ ایک ہسٹری تو لکھی جائے گی ۔


مزید پڑھیں۔نائجیریا: ڈاکوؤں کا مسجد پر حملہ، قریبی دیہات میں متعدد افراد کو زندہ جلا دیا، 50 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں