Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات پر بڑی پیش رفت، الیکشن کمیشن نے اہم ریکارڈ طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے ضروری دستاویزات طلب کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کے لئے مطلوبہ ڈیٹا تاحال موصول نہ ہونے پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

کمیشن نے وزارت داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹاؤن کارپوریشنز، یونین کونسلوں اورانتظامی حدود سے متعلق تمام نوٹیفکیشنز اور نقشے فوری طور پر فراہم کریں، الیکشن کمیشن نے مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے کے لیے تین روز کی مہلت بھی دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ سے ٹاؤن کارپوریشنز کی حدود اور یونین کونسلوں کی تعداد سے متعلق نوٹیفکیشنز بھی طلب کئے گئے ہیں تاکہ حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کیا جا سکے۔

یہ پیش رفت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا ملک بھر کے غیر فعال ائیرپورٹس فعال کرنےکا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں