Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

اورنج ٹرین اور میٹروبس کا ٹکٹ فری، پنجاب حکومت نے بڑا اعلان کردیا

لاہور( نیوز ڈیسک ) پنجاب نے خصوصی افراد کو اورنج لائن ٹرین ، میٹروبس اور ٹرین میں مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ۔

میٹروبس اتھارٹی انتظامیہ کے مطابق ہمت کارڈ رکھنے والےخصوصی افراد میٹروبس سروس ، میٹروٹرین اور اورنج لائن سے مفت مستفید ہوسکیں گے۔ہمت کارڈ دکھا کر میٹروبس ٹکٹ کائونٹر سے ٹکٹ بلامعاوضہ حاصل کیا جاسکے گا۔

خصوصی افراد کیلئے یہ سفر ی سہولت ہفتہ کے ساتوں روز موجود ہوگی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمت کارڈ رکھنے اور دکھانے والوں کو مکمل فری سفری سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

کون بنے گاصدارتی امیدوار؟ انتخابی مہم کا آج آخری روز، تیاریاں مکمل

یہ بھی پڑھیں