Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

بیٹےکے اچھا انسان بننے کی دعا نہیں کی،فیصل قریشی کی والدہ کے بیان سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

افشاں قریشی حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے اپنے بیٹے سے متعلق دیے گئے بیان پر مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

سینئر اداکارہ افشاں قریشی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے بیٹے کی کامیابی کے لیے دعا کی لیکن اس کےا چھا انسان اور بیٹا بننے کیلئے دعا نہیں کی۔

افشاں قریشی کا کہنا تھا کہ ’جب مرحوم اداکار خالد بٹ عمرہ کرنے مدینہ منورہ جا رہے تھے تو اس وقت میں نے ایک کاغذ پر اپنے بیٹے کے لیے دعا لکھی تھی، جس پر میں شکر گزار ہوں کہ اللہ نے میری سن لی۔

افشاں قریشی کے مطابق میں نے خالد بٹ سے کہا کہ آپ میرے بیٹے کے لیے دعا کریں اور یہ کاغذ حضور کے قدموں میں رکھ دیں۔ اللہ نے میری دعا سنی لیکن میں نے اس وقت اللہ سے دعا نہیں کی۔ بہت اچھا بیٹا اور بہت اچھا انسان بنا۔‘‘

 مزید پڑھیں:  میں نے اور شوہر نے ملکر پچے پیدا نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، مرینہ خان

افشاں قریشی نے کہا کہ اس وقت میں نے اس پیپر پر لکھا تھا کہ یا اللہ میرے بیٹے کو اتنا ہی عروج ملے گا جتنا لوگ امیتابھ بچن کو جانتے ہیں، میں نے اس پیپر میں اللہ سے دعا کی تھی کہ جتنے لوگ امیتابھ بچن کو جانتے ہیں میرے بیٹے کو پہچانیں۔

گفتگو کے دوران افشاں قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ‘اپنے والدین کی عزت کریں، والدین سے بہتر دنیا میں کوئی چیز نہیں، اگر آپ ان کی عزت کریں گے تو آپ کو سکھ ملے گا، اگر آپ اپنے والدین کو مسترد کریں گے تو اللہ آپ کو مسترد کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ماں باپ کے قدموں تلے جنت ہوتی ہے اور ان کی دعاؤں کا بھی اثر ہوتا ہے، یہ مت سوچیں کہ جب ماں باپ بوڑھے ہو جائیں تو انہیں کچرا سمجھ کر نکال دیا جائے یا کوڑے دان میں ڈال دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں